لاہور ائیر پورٹ کے داخلی گیٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر اے ایس ایف نے دولہے کو دھر لیا

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) لاہور ائیر پورٹ کے داخلی گیٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر اے ایس ایف نے دولہے کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے قریبی عزیز کو دبئی روانگی کے لیے چھوڑنے والے چوہنگ کے رہائشی محمد بلال کی گاڑی سے اے ایس ایف نے 223 بورکی رائفل، 7 میگزین اور 111 گولیاں ضبط کر لیں جبکہ دولہے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اسلحے کا لائسنس نہ ہونے پر اے ایس ایف نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوبیاہتا دولہے بلال کو پولیس کے حوالے کر کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیادولہے کے مطابق وہ اپنی رسم ولیمہ میں شریک مہمانوں کو ائیرپورٹ چھوڑنے آیا تاہم گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر دھر لیا گیا جبکہ گاڑی میں اسلحہ جان بوجھ کر نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :