بلدیاتی نمائندوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں کے منجمد اکانٹ کھول دیئے

اکائونٹ سے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں، پینشنز، بلدیاتی اداروں کے بقایا جات اور ترقیاتی منصوبوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بلدیاتی نمائندوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں کے منجمد اکانٹ کھول دیئے، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نیشنل بنک آف پاکستان کو مراسلہ جاری کر دیا۔پنجاب حکومت کیجانب سے نیا بلدیاتی نظام فعال کیے جانے کے بعد 31 دسمبر کو صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اکانٹس منجمد کر دیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اکانٹ منجمد ہونے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار تھے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے منجمد کئے گئے تمام اکانٹس کو اب ڈی فریز کردیا گیااس حوالے سے نیشنل بنک آف پاکستان کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق اکائونٹ سے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں، پینشنز، بلدیاتی اداروں کے بقایا جات اور ترقیاتی منصوبوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ڈی فریز ہونے والے اکانٹس لوکل گورنمنٹ کے نامزد افسران استعمال کریںگے مراسلہ کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ ٹی ایم ایز کے فنڈز میونسپل کمیٹیوں کو دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :