ہاکی سیریز ،ْ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

بدھ 22 مارچ 2017 22:24

ہاکی سیریز ،ْ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
وائر ایریپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان نے چوتھے ہاکی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی سبقت حاصل کرلی، کپتان عبدالحسیم خان نے دو گول کئے۔

(جاری ہے)

وائرایریپا میں کھیلا گیا سیریز کا چوتھا میچ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا، عبدالحسیم خان نے گو ل کرکے پاکستان کو سبقت دلائی تاہم کیوی کھلاڑی نے دوسرے کوارٹر میں اس برتری کا خاتمہ کردیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے مخا لف گولز پر حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی۔

میچ کے آخری کوارٹر میںعبدالحسیم خان نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو سیریز میں دو۔ ایک کی سبقت دلادی۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائیگی جہاں وہ آسٹریلیا کے ساتھ چار میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :