سپریم کورٹ کی از خود نوٹس کیس میں 5 لاپتہ بچوں کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بچوں کی گمشدگی کے معاملے پر از خود نوٹس کیس میں 5 لاپتہ بچوں کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںچیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت سے 5 لاپتہ بچوں کی تفتیش کے لئے مہلت کی استدعا کی ۔جس پر فاضل عدالت نے تفتیش کے لئے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :