میرپور پولیس کا جھنگی میں چھاپہ، اعلیٰ کوالٹی کی 50 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

بدھ 22 مارچ 2017 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) میرپور پولیس نے جھنگی میں چھاپہ کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی50 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار رفیق نے مخبر کی اطلاع پر جھنگی میں شراب فروش سجاول کے گھر میں چھاپہ کے دوران 50 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ میرپور میں ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میرپور پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران دو موٹر سائیکل چور عادل اور منور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :