چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کا محکمہ اوقاف کی اراضی سمیت مندروں کا دورہ

بدھ 22 مارچ 2017 22:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے بدھ کو محکمہ اوقاف کی اراضی سمیت ہری پور میں موجود مندروں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے ہری پور میں محکمہ اوقاف کی اراضی اور مندروں کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر حسن ابدال ہزارہ ریجن عبدالله اویس اور دیگر بھی موجود تھے۔

صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متروکہ وقف کی اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، جن لوگوں نے متروکہ وقف کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے ان سے اراضی واپس لی جائے گی۔ دورہ کے دوران مقامی افراد نے ان کو متروکہ وقف کی اراضی اور مندروں کی توڑ پھوڑ کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے محکمہ کے افسران کو معاملات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔