سی پیک منصوبہ کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے 30 اور ہسپتالوں کی سکیورٹی کیلئے 19 پولیس اہلکاروں کی بھرتی شروع ہو گئی

بدھ 22 مارچ 2017 22:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سی پیک منصوبہ کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کیلئے 30 اور ہسپتالوں کی سکیورٹی کیلئے 19 پولیس اہلکاروں کی بھرتی شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع ہری پور میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے 30 اور ہسپتالوں کی سکیورٹی کیلئے 19 پولیس اہلکاروں کی کنٹریکٹ پر بھرتی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار پاک فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جن کے انٹرویو گذشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیڈ ٹ محمد صابر، ڈی ایس پی سرکل صدر اشتیاق خان، ڈی ایس پی سرکل خانپور اعجاز خان نے کئے جبکہ ان کی تعیناتی کے احکامات آئندہ چند روز میں جاری کر دیئے جائیں گے جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی سی پیک منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے ہری پور میں ڈیڑھ سو سے زائد ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھرتی کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :