مسلم لیگ (ن) کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ‘محروم طبقات کے معیار زندگی کو بلند کر نے کیلئے ہر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید کئے جا رہے ہیں

پاکستان جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین (ن) لیگ کے بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجدابڑو کی بات چیت

بدھ 22 مارچ 2017 22:09

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین ن لیگ کے بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجدابڑو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے محروم طبقات کے معیار زندگی کو بلند کر نے کے لئے ہر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید کئے جا رہے ہیں ‘دہشت گردوں کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے سماجی دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیع ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے عملی جدوجہد کر رہے ہیں وسائل قوم کی امانت ہیں جو بھی اس میںخیانت کر یگا وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا میر عبدالماجدابڑو نے کہا ہے کہ وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تما م اختلافات بالا طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کر نا ہوگا پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیںگے حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کل کا پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے معاشی خوشحالی پر فوکس کر کے ایک جرات مند انہ حد انقلابی اقدام اٹھایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی کی پالیسیوں اور جرات مندانہ اقدامات سے صوبے بلوچستان کو ورثے میں ملے ہوئے مسائل اور بحرانوں سے نجات حاصل کر یگا بلوچستان کی معاشی میدان میں ترقی سے سیاسی مخالفین خوفزادہ ہیں لیکن ایسے عناصر یہ بات یاد رکھیں کہ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں قومی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔