مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں اپنے لیئے ایک واضع منزل کا تعین کیا آزادی بہت بڑی نعمت ہے

مسلم لیگ (ن() خواتین ونگ اقلیت بلوچستان انیتا عرفان جایو م پاکستان کے حوالے سے بیان

بدھ 22 مارچ 2017 22:09

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) 23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں اپنے لیئے ایک واضع منزل کا تعین کیا آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ اقلیت بلوچستان وخاتون رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان نے 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے اپنا ایک بیان جاری کر تے ہوئے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان اور روداد قیام پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے قرار داد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کے لیے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے 23مارچ 1940کی قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس قرار داد کی منظوری کے پیچھے پورا پس منظرتھا اس دن ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا ح کی اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ مملکت کے قیام کے لیے کی یہ دن ہماری قومی تاریخ کا نہایت اہم دن ہے ا س مسلماناں برصغیر نے قائد اعظم کی قیادت میں واضع نصب العین کا تعین کیا تحریک پاکستان ایک عوامی تحریک تھی اور قائد اعظم نے ہندو اور اینگریز کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا نئی نسل تعلیم پر توجہ دے اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے بیان میں کہا کہ مسلماناں برصغیر نے آزاد وطن کے حصول کے لیئے بڑی قربانیاں دیں مسلماناں برصغیر خوش قسمت تھے کہ انہیں قائداعظم جیسا رہنما مل گیا 1940میں واضع نصب العین کا تعین کیا گیا اور 1947میں ہمیں آزادی مل گئی نئی نسل مثاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات کا مطالعہ کرے ان ہستیوں کی بدولت ہی ہم آزادی کی فضائوں میں سانس لے رہے ہیں اساتذہ کرام اور والدین نئی نسل کی کردار سازی میں کردار اد ا کریں انہوں نے کہا ہے کہ آزادی کا مقصد محض ایک زمین کے ٹکڑے کا حصول نہیں تھا بلکہ قائد اعظم اس ملک کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنا کر ہمیں اس نعمت سے سرشار کیا ہے انہوں نے کہا آج کا تجدید عہد کا دن ہے آج ہم اس تاریخ دن کی یاد تازہ کر رہے ہیں جب پاکستان کے زندہ دل شہر لاہور میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی ہمیں آج کے دن پاکستان کوبانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کر نا ہوگا آج وطن عزیز دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے مسلم لیگ کی حکومت ملک وقوم کو دہشت گردی ،انتہا پسندی اور توانائی بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے ۔