ڈیرہ اللہ یار‘ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا‘ ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ راللہ یار کے علاقے میرالی میں منظور احمد نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا اورفرارہوگیا اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کارروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :