کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی ‘3مفرور گرفتار ‘نوشکی ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں 10تارکین وطن دھر لئے گئے

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 3مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ نوشکی ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں دس تارکین وطن دھر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں کارروائی کے دوران 3مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا اس کے علاوہ پشین ،قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں بھی قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 10تارکین وطن کو حراست میں لے لیاگیاہے جو وہاں غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تھے ۔مذکورہ افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :