بلوچستان نیشنل پارٹی ہر وقت بلوچ قوم کی ساحل اور وسائل کے تحفظ کی بات کی ہے ‘بلوچ قوم کی حق اور حقوق پر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہیں ہے ‘افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں

بی این پی ضلع چاغی کے رہنما میر محمد ابرہیم مینگل کا بیان

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بی این پی ضلع چاغی کے رہنما میر محمد ابرہیم مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ہر وقت بلوچ قوم کی ساحل اور وسائل کے تحفظ کی بات کی ہے اور بلوچ قوم کی حق اور حقوق پر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہیں ہے انکا کہنا تھا افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہے کیو نکہ افغان مہاجرین کی موجودگی مردم شماری کے حوالے سے بی این پی نے اپنے تحفظات واضع کردیا ہے انکا کہنا تھا گوادر میں پینے کا پانی نہیں ہے حالانکہ گوادر سمندر کے ساتھ منسلک ہے اگر سی پیک سے بلوچستان اشیا کا ٹائگر بنے گا تو کم ازکم پہلے گوادر کے عوام کو بنیادی سہولیات تو دی جائے صرف گوادر اور بلوچستان کے لوگوں کو سبز باغ دکھانے سے ترقی نہیں آتی ہے اور دعویٰ بھی یہ کررہے ہیں کہ گوادر گیم چینجر ہے انکا کہنا تھا بی این پی کے قائدین کی گہری نظریں قومی ،مقامی اور بین الاقوامی حالات پر لگے ہوئے ہیں مگر ابتک ہمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی ہے اور مردم شماری سے بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہے افغانستان بلوچستان کی تاریخی تہذیب کو مسخ کرنے کی ناکام سازش کررہی ہے بی این پی افغان مہاجرین کی آباد کاری کو کسی صورت میں قبو ل نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے بی این پی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو اپنے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر فورم پر بلوچ قوم کی حق اور حقوق کے لیئے آواز بلند کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :