مردم شماری وخانہ شماری کا کام انتہائی سست روی کا شکا ر ہے مانجھوٹی کی چاریونین کونسلوں میں تاحال خانہ شماری کا عمل بھی شروع نہیں ہوسکا،قائدعوام دوست پینل میر سکندر

بدھ 22 مارچ 2017 21:42

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) عوام دوست پینل کے قائدسابق تحصیل ناظم وقبائلی شخصیت میر سکندرخان عمرانی نے کہا ہے کہ مردم شماری وخانہ شماری کا کام انتہائی سست روی کا شکا ر ہے مانجھوٹی کی چاریونین کونسلوں میں تاحال خانہ شماری کا عمل بھی شروع نہیں کیا جاسکا ہے جوکہ مردم شماری کے عملے کی نااہلی ثابت ہورہی ہے اگراسی طرح مردم شماری جاری رہی تو نصیرآباد کے کئی علاقے کی عوام اس قومی فریضے سے محروم ہوجائیں گے انتظامیہ نے عملے کی تعدادکو کم کرکے مردم شماری کے عمل کا سبو تاژ کرنے کا منصوبہ بنا یاہے اربوں روپے کی لاگت سے ہونیو الی مردم شماری بے سودثابت ہوگی اگریہاں کی مردشماری صحیح معنوں میں پوری نہیں کی گئی تو نصیرآباد کی عوام کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے کیونکہ مردشماری کے بنیاد پر ہی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے عمرانی ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈسٹرکٹ وائس چیئرمین سردارذادہ میر خیربخش خان عمرانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی،بیگ محمد ڈومکی،سمیت دیگر سیاسی وقبائلی افرادموجودتھے میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ انیس سالوں کے بعد مردم شماری کا عمل شروع ہوا عوام میں مردم شماری کے عمل میں جوش وخروش سے حصہ لے رہی ہے مگر حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں کیونکہ عملے کی کمی اورآبادی ذیادہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری کاعمل تاحال صیحح معنوں میں شروع نہیں ہوا ہے بعض علاقوں میں تو خانہ شماری کا عمل بھی التواکا شکارہے جس سے عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے جوکہ عوام کے ساتھ ذیادتی اورناانصافی ہے کیونکہ مردم شماری سے ہی عوام کی ترقی اورخوشحالی کی امیدیں وابسطہ ہیں کیونکہ مردم شماری صحیح معنوں میں کی جائے تو ہمارے وسائل میں بھی اضافہ ہوا اورصوبائی وقومی نشستوں میں بھی بڑھوتری ہوگی جس سے عوام کے مسائل بھی کافی حد تک کمی واقع ہوگی کیونکہ مسائل صرف وسائل کی ہی بنیاد پر کم ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :