دنیا جہاںپانی کا عالمی دن منارہی ہے وہاں عوام نصیرآبادکی عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ‘عوام کو فراہم کیا جانیوالے پانی میں سینکڑوں بیماریاںشامل ہو رہی ہیں ‘ڈیرہ مرادجمالی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے پانی کی نظرہوگئے عوام اب بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہیں، بچھائی جانے والی نئی پائپ لائنیں ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہیں جس مہلک امراض عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں ہیمن داس اورجے یوآئی کے مرکزی کو نسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی پریس کانفرنس

بدھ 22 مارچ 2017 21:32

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء وسابق سینیٹر ہیمن داس اورجے یوآئی کے مرکزی کو نسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کہا ہے کہ دنیا جہاںپانی کا عالمی دن منارہی ہے وہاں ڈیرہ مرادجمالی نصیرآبادکی عوام کو پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں عوام کو فراہم کیا جانیوالے پانی میں سینکڑوں بیماریاںشامل ہو رہی ہیں ڈیرہ مرادجمالی کو پینے کے صاف پانی کیلئے فراہم کئے گئے کروڑوں روپے پانی کی نظرہوگئے عوام اب بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی جانے والی نئی پائپ لائنیں ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہیں جس میں مضرصحت گندہ آلودہ پانی عوام کو گھروں میں آرہاہے جس کے یرقان سمیت دیگر مہلک امراض نے یہاں کی عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ پر عائد ہوتی ہے وہ بدھ کو صحافیوں سے بات چیت میں کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمران طبقے کی جانب سے ترقی کے دعوے تو بہت کئے جا ر ہے ہیں مگر یہاں کی عوام کو اب تک پینے کا صاف پانی بھی میسرنہیں واٹرسپلائی کی پائپ لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں وہی گندہ پانی عوام پینے پر مجبو رہیں انہوںنے کہاکہ مضرصحت پانی پینے کے باعث عوام ہپائٹس کی بیماری میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں نصیرآباد کا ہردسواں شہری اس مرض میں مبتلا ہوگیا ہے اس بیماری کی اصل وجہ مضر صحت پینے کا پانی ہے انہوںنے کہاکہ شہرمیں کہیں بھی واٹرپروٹیکشن پلانٹ نہیں ہیں کچھ پلانٹس ہیں جو اس وقت ناکارہ ہیں انہو ںنے کہاکہ اگرعوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نا بنایا گیا تو ہرشخص اس مہلک مرض کا مریض بن جائے گاانہوںنے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کو کرڑوں روپے فنڈز فراہم تو کئے جاتے ہیں مگر ان کا صحیح معنوں میں استعمال نہیں کیا جا تا ،جگہ جگہ پی ایچ ای کی ٹوٹی پھوٹی پائپ لائنیں میں سیوریج کا پانی مکس ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :