مسلم لیگ ن لائر فورم راولپنڈی کا اجلاس

بدھ 22 مارچ 2017 21:32

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن لائر فورم راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ سنئیر نائب صدر لائر فورم پنجاب منعقد ہوا ہے جس میں ضلعی عہدیداران اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں گوجرخان کے وکلاء پر اندراج مقدمہ کی مذمت کی گئی اور اعلانیہ جاری کیا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ ایک سب انسپکٹر کو بروقت تبدیل کر دیتی تو اس طرح کے حالات پیدا نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے اور اگر انصاف نہ دیا گیا تو مسلم لیگ ن لائر فورم پنجاب پورے پنجاب میں ایک لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :