ْ شانگلہ ،ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں دو سرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا

بدھ 22 مارچ 2017 21:24

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں دو سرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے وادی شانگلہ میں ٹھنڈکا راج دوبارہ شروع تیزیخ بستہ ہواوں اور ٹھند سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ بہار کے موسم شروع ہوتے ہی موسلادھار بارشوں نے پھلدار درختوں کونقصان کا خطرہ۔

موسلادھار بارشوں سے الپوری تا بشام ۔الپوری منگورہ سمیت دیگر سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں پیر اور منگل کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش بدھ کے روز بھی جاری رہی،بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی بارف باری بھی جاری ہے ،وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،بہار کا موسم شروع ہوتے ہی بارش نے پھلدار درختوں کو بھی نقصان پہنچادیا اور درختوں کے نکلنے والے کونپلیں اور پھولوں کر گرا دیا ، مسلسل موسلادھار بارشوں اور ہلکی برف باری سے لوئی خوڑ۔خان خوڑ۔امنوی خوڑسمیت دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو ا ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس سلسلے کو جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :