شجر کاری مہم کے ذریعے صحت مند ماحول حاصل کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ خواجہ اویس عادل کاشجر کاری مہم کے افتتاح

بدھ 22 مارچ 2017 21:06

کوئٹہ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ خواجہ اویس عادل نے بدھ کے روز نم کوئٹہ میں پائن کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر نم کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور23ویں ایم سی ایم سی کے شرکاء بھی موجود تھے۔شجر کاری مہم کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خواجہ اویس عادل نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ذریعے ہم ایک صحت مند ماحول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک درخت لگانے سے کئی افراد کو فائدہ ہوتا ہے۔اگر اس ذمہ داری کو ہر شخص محسوس کرے تو ہر طرف صرف سبزہ ہی سبزہ نظر آئے گا۔انہوں نے عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی ۔خواجہ اویس عادل نے کہا کہ صرف نم کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے دوران پانچ سو درخت لگائے گئے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حبیب اللہ محترمہ سعدیہ صدیقی،محترمہ شازیہ سلطان، جناب فرزند شاہ اور محمد یوسف نے بھی پودے لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔23ویں مڈ کیئریر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :