نارووال،مختلف حادثات میں لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق

بدھ 22 مارچ 2017 21:03

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) نارووال کے قریب دو مختلف حادثات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق کنجڑور روڈ ر دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرانے کی وجہ سے کنجڑور کا رہائشی پنسٹھ سالہ سلام خان جاں بحق ہو گیا ،دوسرے واقعہ میں ٹیپیالہ موڑ ظفروال روڈ پر تیز رفتار کار کی زد میں آ کر موضع تھلے کے کی رہائشی آٹھ سالہ زکراہ دختر امجد جاں بحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :