شیخوپورہ، ڈاکوئوںسے ستائے شہریوں کی فائرنگ سے دومبینہ ڈاکو ہلاک ،2فرار

بدھ 22 مارچ 2017 21:03

شیخوپورہ، ڈاکوئوںسے ستائے شہریوں کی فائرنگ سے دومبینہ ڈاکو ہلاک ،2فرار
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستورجاری ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے دومبینہ ڈاکوئوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 2ڈاکو تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،شرقپور روڈ پر 4ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر نصف درجن سے زائد راہگیرئوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنا شروع کررکھا تھا ڈاکوئوں کے ہاتھوں ستائے ہوئے شہریوں نے پولیس کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ڈاکوئوں پر حملہ کردیا دوران ڈکیتی فائرنگ کے تبادلہ میں 2مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2ساتھی فرار ہوگئے ڈاکوئوں اور دیہاتیوں میں ہونے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شرقپور پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے ککڑی والا گائوں کا محاصرہ کرنے کے بعد رات بھر ڈاکوئوں کی تلاش کی لیکن تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے قبضہ سے اسلحہ اور راہگیروں سے لوٹی گئی نقدی،موبائل فونز برآمد ہوچکے ہیں دونوں ڈاکوئوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے ،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ دیہی مرکز صحت کے باہر سے نامعلوم چوروں نے کھوجیاں والے ڈیرئے کے رہایشی نوجوان محمد افتخار کی موٹر سائیکل نمبری581جی اے کے چرالی،تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ وارڈ نمبر2میں واقعہ ایک سپرسٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں کے گروہ نے ڈیڈ لاکھ روپے مالیت کا سامان گھی،چینی ،سیگریٹ اور دیگر سامان چرالیا۔

متعلقہ عنوان :