عمرے و حج کے نام پر انسانی اسمگلنگ

مقامی عدالت نے ملوث ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمرے و حج کے نام پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

انسانی سمگلر ملزم محمد عتیق کوایف آئی اے نے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم ایئر ورلڈ انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی کا مالک ہے ، ملزم کے خلاف وزارت مذہبی امور کے شکایت پر مقدمہ درج کیا،ملزم ایف آئی اے مردان کو بھی ایک کروڑ کے فراڈ میں مطلوب ہے، ایف آئی اے نے عدالت سے تفتیش کیلئے ملزم کے مزید ریمانڈکی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرکے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :