اوکاڑہ:مجرم اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دو بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

اوکاڑہ:مجرم اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دو بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء)مجرم اشتہاریوں کو پناہ دینے پر دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر قتل کے ملزم عمران فاروق کی گرفتاری کے لئے چشتی قطب دین چھاپہ مارا تو اس کے بھائی مشتاق فاروق نے اسے فرار کرادیا شہباز رفیق کی گرفتار ی کے ل لئے چک 34اے ٹو ایل چھاپہ مار اتو اس کے بھائی اعجاز رفیق نے اسے فرار کر ادیا پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے