اوکاڑہ:کم سن بچے کو اغواء کی کوشش ناکام

مزاحمت کرنے پر بچے کی ماں اور باپ کو تشددکرکے زخمی کردیا گیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) کم سن بچے کو اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ،مزاحمت کرنے پر بچے کی ماں اور باپ کو تشددکرکے زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ڈولوال میں 12سالہ نوید گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نذیر اور رشیدوغیرہ چھ افراد نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی تو اس نے شور مچادیا جس پرنوید کے ماں آمنہ بی بی اور باپ محمد علی آگئے جنہوں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :