اوکاڑہ:جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء)جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق عبدالرئوف سکنہ 28ٹوایل کو عامر ندیم سکنہ ماتاں والا نے چھ لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا متین الرحمن سکنہ 36/37ٹو آر کو عامر علی سکنہ 39تھر ی آر نے چھبیس ہزارروپے مالیت کا چیک دیا جعفر طاہر سکنہ 31ٹوا ٓر کو احمد رضا شاہ سکنہ 5 فور ایل نے تین لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا ضیاء حسن سکنہ صدر گوگیرہ کو عبدالرزاق سکنہ 33جی ڈی نے دو لاکھ 35ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تمام چیک ڈس آنر ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے