جیکب آباد: روحانی بزرگ سجن سائیں کا 54واں یوم ولادت منایاگیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) روحانی بزرگ سجن سائیں کا 54واں یوم ولادت منایاگیا تفصیلات کے مطابق روحان طلبہ جماعت ضلع جیکب آبادکی جانب سے خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کا 54واں یوم ولادت غفاری مسجد میں منایاگیا اس موقع مریدین کے ہمراہ مہمان خاص عبدالغفارکیہر ،عبدالواحد ،امیر بخش ،مظہر شاہ ،جہانگیر احمد ،محمد حنیف جکھرانی اوردیگر نے کیک کاٹا تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اورفرقہ واریت اسلام کی تعلیمات نہیں اللہ کا ذکر کریں قلب منور ہوگا اور دیناوی پریشانیاں ختم ہوںگی آخر میں سجن سائیں کی عمر درازکے لیے خصوصی دعاکی گئی ۔ #