جیکب آباد:شہید بھٹو کیس دوبارہ کھولنے کے لیے پی پی شہید بھٹو کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) شہید بھٹو کیس دوبارہ کھولنے کے لیے پی پی شہید بھٹو کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی جانب سے شہید مرتضیٰ اورذوالفقار بھٹو کیس دوبارہ کھولنے کے لیے ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ ضلعی نائب صدر احمد علی کھوسو،عباس رند،نورمحمد منجھو ،لیاقت لاشاری ،انعام شاہ ،ممتازمگسی ،عباس سومرو ،منظور بھٹو ،عبدالطیف پیچوہو کی قیادت میں نکالاگیا کارکنا ن نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے جہاں رہنمائوںنے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :