جیکب آباد:ایپکا کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی

بدھ 22 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء)ایپکا کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع جیکب آبادکی جانب سے مطالبات کے حق میں ڈی او سیکنڈر کے دفتر سے مطالبات کے حق میں ایک زبردست ریلی کمال الدین لانگاہ،عبدالمالک تھیم ،حافظ ملوک بنگلانی ،عمران،محمد صدیق،شاکر علی اوردیگر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے کلرکس نے بڑی تعداد میں شر کت کی ریلی کے شرکاء مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوںنے خطاب میں کہاکہ مطالبات حل کرکے ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے ۔