ملک میں دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ،حضور بخش بھیو

بدھ 22 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ملک میں دہشت گردی اورکرپشن کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ،مذہبی ہم آہنگی کافروغ ہمارامشن ہے ،ا ن خیالات کااظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع جیکب آبادکے سینئر چیئر مین حضور بخش بھیو ،راشد بلیدی ،ثابت شاہ ،منور مغل ،غلام مصطفی سرکی اوردیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہاکہ ملک میںدہشت گردی اورکرپشن کی وجہ سے حالات خراب ہیں ،اس حوالے سے پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دے کر ہی ملک میں امن اوربھائی چارے کی فضا قائم کی جاسکتی ہے جس کے لیے مصروف عمل ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،اس سلسلے میں ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں عوام بھی بھرپور ساتھ دے تاکہ ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیاجاسکے اور انتشار پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ملے ۔

متعلقہ عنوان :