کراچی: بینک الفلاح نے پہلا پے پاک کلاسک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے

ملک کی پہلی مقامی پے منٹ اسکیم متعارف کرانے والے 1Linkکے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کے ہر شہری کو ادائیگی کی کم لاگت سہولت میسر ہوگی صارفین1Linkکے 8000سے زائد اے ٹی ایمز اور ملک بھر میں ہزاروں تاجروں کے پاس موجود پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے لین دین عمل میں لاسکیں گے،سی ای ا بینک الفلاح عاطف باجوہ

بدھ 22 مارچ 2017 20:29

کراچی: بینک الفلاح نے پہلا پے پاک کلاسک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان میں کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈز جاری اور قبول کرنے والے سرفہرست بینکاری ادارے بینک الفلاح نے ملک میں مالیاتی خدمات کوڈیجیٹل بنانے اور منفرد اقدامات کے ذریعے مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے اپنے عزم کی تکمیل کرتے ہوئے 1Link(گارنٹی) لمیٹڈ کے اشتراک سے بینک کا پہلا پے پاک کلاسک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے۔

پے پاک پاکستان کی پہلی مقامی پے منٹ اسکیم ہے جو 1Link(گارنٹی) لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کی کارگر، کفایت بخش، تیز رفتار اور ہر جگہ دستیاب سہولت فراہم کرنا ہے۔ بینک الفلاح کے کلاسک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے صارفین1Linkکے 8000سے زائد اے ٹی ایمز اور ملک بھر میں ہزاروں تاجروں کے پاس موجود پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس)کے ذریعے لین دین عمل میں لاسکیں گے۔

(جاری ہے)

کارڈ کو صارف کی PIN پر مبنی شناختی تصدیق کے ذریعے اے ٹی ایمز اور پوائنٹ آف سیلز میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ ’’ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن 2020کے تحت مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ۔اس ضمن میں ملک کی پہلی مقامی پے منٹ اسکیم متعارف کرانے والے 1Linkکے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کے ہر شہری کو ادائیگی کی کم لاگت سہولت میسر ہوگی۔

ہم پاکستان کے مالیاتی منظر نامے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے اپنے پختہ عزم پر کاربند ہیں اور معاشرے کے محروم طبقے کی مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔‘‘بینک الفلاح اپنی خدمات کے آغاز سے ہی ادائیگیوں کے مقامی منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتا رہا ہے اور مالیاتی شمولیت و آگہی بڑھانے کے لیے منفرد مصنوعات متعارف کراچکا ہے۔ بینک الفلاح اور 1Linkکی یہ شراکت داری ملک میں محروم طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے سود مند ثابت ہوگی کیونکہ 1Linkبھی اس مقصد کے حصول کے لیے جوش و خروش سے کام کررہا ہی

متعلقہ عنوان :