آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے تحت پانچواں آن لائن کورس برائے بنیادی چینی زبان لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی میں شروع

بدھ 22 مارچ 2017 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت پانچواں آن لائن کورس برائے بنیادی چینی زبان (Basic Chinese Language Program-V) لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی میں شروع ہوچکا ہے، ورچئول ایجوکیشن پروجیکٹ پاکستان اورکنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لینگوئیج جامعہ کراچی کے باہمی تعاون سے اس کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے، ماہرین وڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر دینگے، کورس کا مقصد ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اور طالب علموں میں چینی زبان سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودہری کے مطابق اس کورس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے جبکہ جامعات کے طالب علموں میں چینی زبان سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جو بیرونِ ملک حیاتیاتی، کیمیائی اور سماجی علوم میں ڈگری کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، یہ کورس چار ماہ پر مشتمل ہوگا ، ماہرین وڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر دینگے، اس کورس کے دوران طالب علموں کے سامنے چین کی معاشرتی، ثقافتی اور سیاسی زندگی سے متعلق ایک جامع تصویر پیش کی جائے گی، کورس کے آخر میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے تحت کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کراچی اور اسلام آباد کے تعاون سے چینی زبان پر چار مرتبہ 2016, ئ2015, ء، 2014ء میں قومی سطح پر کورسز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :