23مارچ یوم تجدیدعہدکا دن ہے، چاند بی بی

میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ،جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے بھرپورجدوجہد جاری رکھیں گے،نو منتخب چیئرپرسن

بدھ 22 مارچ 2017 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ 23مارچ یوم تجدیدعہدکا دن ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ،جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے بھرپورجدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان پورے پاکستان میں شایان شان طریقے سے منایاجائے گا اوربالخصوص پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد بھی یوم پاکستان کو بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی، آئیے ہم سب ملکر یہ عزم کریں کہ وطن عزیز کی سلامتی تحفظ اورتعمیر وترقی کیلئے اپنا اپناکردار اداکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت پاکستان قائداعظم اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیروترقی و خوشحالی کیلئے بھرپوراور مخلصانہ جدوجہد کررہی ہے اورپاکستان بہت جلدترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔

ان خیالات کا اظ ہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آبادمیں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم چاند بی بی نے مزید کہاکہ وطن عزیز کا ہر شہری اس دن کی اہمیت کو کبھی فراموش نہیںکرسکتا اور اس دن کو پورے ملک میں جوش وجذبے سے ساتھ منایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور لوگوں کو یہ بتایاکہ مسلمان اپناایک الگ وجود رکھتے ہیں جو کہ ہندوئوں او ردیگر مذاہب سے بہت مختلف ہے ان کیلئے ایک ایسی فلاحی ریاست کاقیام وجود میں لانا ضروری تھا جس میںوہ اپنی روایات کے مطابق زندگی بسرکرسکیں اس لئے انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے کئی سالوں محنت کی اور وطن عزیز کا قیام ممکن ہوا۔

مسلم لیگی رہنماچاندبی بی نے کہاکہ ہم سب کوبھائی چارے اور محب کے ساتھ رہنا چاہیے ہمارے پیارے وطن کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے تو سب سے پہلے ہم اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر اپنے دفاعی اداروں کا ساتھ کھڑی ہونگے۔ ۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :