صفدرآباد،ٴْدشمنی،قتل ،یا گھریلو شاخشانہ

نوجوان کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں دفن کر دی،علاقہ میں خوف وہراس پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:17

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ٴْدشمنی،قتل ،یا گھریلو شاخشانہ نوجوان کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں دفن کر دی علاقہ میں خوف وہراس پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعہ کے مطابق نواحی گائوں متابہ کے رہائشی نوجوان عارف علی لاہورمیں محنت مزدوری کرتا تھا دو روزقبل گھر سے لاپتہ ہوا لیکن اسکا کوئی سراغ نہ ملامقامی زمیندار گائوں کے قریب ہی کھیتی باڑی کے سلسہ میں کھیت میں گیا توکھیت سے زمیندار نے خون آلود کپڑے دیکھے تو گائوں میں اطلاع دی گائوں کے لوگ جمع ہو گئے تو کھیت میں زمین کھودنے کے نشان دیکھے اور اس جگہ کی فوری کھدائی کی تو چند روز قبل اسی گائوں سے لاپتہ ہونے والے عارف نامی نوجوان کی لاش ملی اس کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے لاش دیکھ کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے گائوں سے زرائع کے مطابق خدشہ کیا جارھا ہے کہ قتل ہونے والا نوجوان انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اسکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اسکو پیسوں یا کسی اور وجوہات کی خاطر ان کے گھر کے کسی افراد نے لالچ میں آکر کسی وجہ سے اسکو قتل کرکے لاش قریبی گائوں میں دبا دی ہے تھانہ صفدرآباد پولیس کے مطابق چند روز تک قتل کی وجوہات سامنے آجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :