مارگلہ ہلز کریشنگ کیس:ججز اور اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

بدھ 22 مارچ 2017 20:17

مارگلہ ہلز کریشنگ کیس:ججز اور اعتزاز احسن کے درمیان دلچسپ جملوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کریشنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن اور ججزکے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے بدھ کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ہے ، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اعتزاز احسن کی جانب سے کیس موخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سینٹ اجلاس کے باعث کیس ملتوی کیا جائے، سینٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جانا ہے ،اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے استفسار کیا کہ آپ ترمیم کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں یا مخالف جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ایک طرف آئینی اور دوسری طرف ارجنٹ کیس کا معاملہ ہے، اس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ ڈال رہا ہوں، جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے عدالت آپکے ووٹ کے حق پر اثر انداز ہو رہی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :