پوری قوم 23مارچ یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی ،برجیس طاہر

پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

بدھ 22 مارچ 2017 20:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کی طرح اس سال بھی پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی وہ آج ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبے برنالہ میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چند سال قبل پاکستان کی سیکیورٹی پوزیشن انتہائی نازک ہو چکی تھی اور2013 ء سے قبل پاکستان کی فضا آئے دن دھماکوں اور خود کش حملوں سے سوگوار ہو چکی تھی لیکن موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان میں سیکیورٹی کی فضاء انتہائی پر سکون ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 ء سے قبل پاکستانی قوم 14 اگست اور 23 مارچ جیسے ایام بھرپور جوش وجذبے سے منانے سے محروم ہو چکے تھے لیکن آج اللہ کے کرم اور موجودہ حکومت کے پختہ عزم کے باعث یوم آزادی ،یوم پاکستان کے یوم دفاع بھی بھرپور طریقے سے منائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے وہ نو گوایریا جن میں2013 ء سے قبل جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا آج خوش آئند بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں نہ صرف معمول کی زندگی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورت حال میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے بلکہ آج ان علاقوں میں سڑکوں کے نئے نیٹ ورکس اور تعلیم وصحت کی فراہمی کے لیے سکول ،کالجزز اور ہسپتالوں کا بھی افتتاح کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیر ستان میں آج کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں اور تمام اہم قومی ایشوز پر پاکستان کی تمام اکائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت میں باہمی اتفاق پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قیادت کے باعث آج پوری دُنیا میں پاکستان سے متعلق اچھی اچھی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ان شاندارلمحات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوںتک لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ان کامیابیوں کو Secureکریں اور سی پیک سمیت ملک میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے آپس میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا عملی پاکستان بنایا جاسکے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل صفدر آباد کی یونین کونسل عبد اللہ پور کے سابقہ چیرمین چوہدری محمدجمیل اصغر کے علاوہ میاں قیصر محمود ،میاں ذوالفقاراحمد، حاجی لیاقت علی واہگہ، میاں یاسر محمود، میاںمحمداظہرورک، چوہدری آفتاب احمدکلنگرا ،رانا آفتاب احمد،ملک امتیاز احمد، چوہدری تنویر ارشداور محمدخان کنگرا سمیت درجنوںمقامی سیاسی قائدین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اور محمدنوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کابھی اظہار کیا ۔راٹھور

متعلقہ عنوان :