وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 11ہزار 683طلباء و طالبات کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دیدی

بدھ 22 مارچ 2017 20:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 11ہزار 683طلباء و طالبات کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 38ہزار 838طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں خیبر پختونخوا اورفاٹا سے تعلق رکھنے والے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات کو 11ہزار 683لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے جائینگے پشاور یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی ،مالاکنڈ یونیورسٹی ، بے نظیر وویمن یونیورسٹی سمیت صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے فہرستوں کی تیاری شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :