دنیا بھر کے اہل قلم مقبوضہ کشمیر میں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں،عرفان صدیقی

بدھ 22 مارچ 2017 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی امور و تاریخی ورثہ عرفان صدیقی نے تاکید کی ہے کہ دنیا بھر کے اہل قلم مقبوضہ کشمیر میں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں تاکہ تحریک آزادی کے بارے رائے عامہ ہموار ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر خلیل طوقار نے ترک زبان میں شائع کشمیریوں کی حمایت میں اپنی کتاب پیش کی جس پر عرفان صدیقی نے ان کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ترکی اورپاکستان دو بھائی ہیں کشمیرپر دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے احساسات یکساں ہیں اور دونوں ممالک مل کر کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے اپناکردار موثر انداز میں ادا کرینگے تاہم دنیا بھر کے اہل قلم مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں رائے عامہ ہموار کرنے میں کردار ادا کریں