سرگودھا میں موسم میں تبدیلی : بجلی کی بندش کا سلسلہ ایکبار پھر شروع

بدھ 22 مارچ 2017 20:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کی بندش کا سلسلہ ایکبار پھر شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بند کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گرمی کی آمد آمد ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گرمی سے قبل ہی اپنی بندش کا الارم بجا دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کری

متعلقہ عنوان :