لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کو انکم اور سیلز ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 22 مارچ 2017 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کو انکم اور سیلز ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ ریلوے کی درخواست پر سماعت کی جس میں ریلوے کو انکم اور سیلز ٹیکس کے نوٹسز کے اجرا کو چیلنج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ ریلوے باقاعدگی سے انکم اور سیلز ٹیکس کی ادائیگی کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر نے وصولی کے نوٹسز جاری کر دیئے اور خبر دار کیا کہ اگر نوٹسز پر ٹیکس کی ادائیگی نہ کی گئی تو محکمہ ریلوے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائی. درخواست پر مزید کارروائی 24 مارچ کو ہوگی. (ایم خالد)