یوم پاکستان ، ٹریفک وارڈنوں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 22 مارچ 2017 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) سی ٹی او لاہورنے یوم پاکستان کے موقع پر تمام ٹریفک وارڈنوں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آج تمام وارڈن اور ٹریفک اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے جبکہ24مارچ کو بھی ٹریفک وارڈن اور اہلکار چھٹی نہیں کریں گے۔(قیوم زاہد)