اعجاز جاکھرانی کی کورم کی نشاندہی کرنے پر قومی اسمبلی اجلاس کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنا پڑا

بدھ 22 مارچ 2017 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنا پڑا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی نے کورم کی نشاندہی کی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم کی ایوان میں عدم دلچسپی کے باعث وفاقی وزراء اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ارکان نے وفاق کی طرف سے صوبوں کو پانی برابر تقسیم نہ کرنے پر علامتی واک آؤٹ کیا جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کورم پورا نہ ہونے کے نشاندہی کی جس پر ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی ،اس کے بعد حکومتی اراکین کو بلایا گیا جس کے بعد کورم پورا کیا گیا اور اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی۔(ولی/طارق ورک)

متعلقہ عنوان :