چکوالہلکے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ہلکے بادلوں نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا۔ بدھ کے روزسارا دن کبھی چھائوں، کبھی دھوپ کی وجہ سے موسم میں زیادہ حدت پیدا نہیں ہو سکی۔ گندم کی فصل کو اب چمکیلی دھوپ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

امسال خشک سالی کی وجہ سے گندم کی فصل پر شدید دبائو رہا تاہم بعد میں بارشوں نے صورتحال کو بہتر بنایا۔ زرعی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں چمکیلی دھوپ کی ضرورت ہے محکمہ موسمیات اور ابو سقراط نے بتایا ہے کہ 31مارچ تک کبھی چھائوں کبھی دھوپ والا عمل رہے گا، بارش کا امکان کوئی نہیں البتہ 26مارچ اور31مارچ کو چمکیلی دھوپ نکلے گی اور موسم کی حدت میں اضافہ ہوگا، باقی دنوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :