ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ممبران کا اعزازیہ مقرر

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ممبران کا اعزازیہ مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل کیلئے 40 ہزار روپے ماہانہ ، وائس چیئرمین کیلئے 30ہزر روپے جبکہ اجلاس کا فی ممبر ایک ہزار روپے اعزازیہ ہو گا ۔ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 30ہزار روپے ، وائس چیئرمین کیلئے 20ہزار روپے ، ممبر میونسپل کمیٹی 5سو روپے دوران اجلاس یونین کونسل کے چیئرمین کو سات سو روپے اجلاس کا اعزازیہ اور ممبر یونین کونسل کو پانچ سو روپے اجلاس کے دن دیئے جائینگے ۔