صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے حلقہ پی پی 21میں جوتعمیرو ترقی کے باب روشن کیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، چوہدری عون عباس

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یونین کونسل جسوال قصبہ دھیدوال کے سیاسی و سماجی راہنما چوہدری عون عباس نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے حلقہ پی پی 21میں جس انداز میں تعمیرو ترقی کے باب روشن کیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

پسماندہ علاقے میں کروڑوں کی لاگت سے سڑکوں کے جال بچھائے گئے بجلی کی فراہمی ،پلوں کی تعمیر صوبائی وزیر کا عظیم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قصبہ دھیدوال میں تین کروڑ کی لاگت سے گلیوں کی پختگی اور دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان علاقہ دھیدوال صوبائی وزیر کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے پسماندہ علاقے پر خصوصی توجہ دی اور آئندہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی ہمارے علاقے کی تعمیروترقی میں خصوصی کردار ادا کرتے رہینگے۔