الحاج محمد اقبال شاہ کاجدہ میں انتقال، نماز جنازہ آج قصبہ بوچھال خورد میں ادا کی جائے گی

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) روحانی شخصیت حضرت پیر جمال شاہ اور پیر کرم شاہ ٹوپی والے خاندان کے چشم و چراغ الحاج محمد اقبال شاہ جن کا اتوار کے روز جدہ میں انتقال ہوگیا تھا ان کا جسد خاکی آج جمعرات ان کے آبائی قصبہ سردھی پہنچے گا اور نماز جنازہ جمعرات کے روز ہی قصبہ بوچھال خورد میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان پیر چراغ شاہ سردھی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مرحوم اقبال شاہ، پیر فضل شاہ مرحوم کے صاحبزادے، حاجی پیر احمد کمال شاہ اور پیر زاہد حسین شاہ کے ماموں اور حاجی پیر سجاد حسین کے سمدھی تھے۔