مرکزی بینک زری پالیسی کا اعلان ہفتہ 25 مارچ کو کرے گا

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) مرکزی بینک زری پالیسی کا اعلان ہفتہ 25 مارچ کو کرے گا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنی زری پالیسی کا اعلان 25 مارچ 2017ء بروز ہفتہ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے کرے گا۔