پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کراچی ایئرپورٹ کا اچانک دورہ

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے بدھ کی سہہ پہر کراچی ائر پورٹ کا اچانک دورہ کیا اور چیک ان کائونٹرز پر پی آئی اے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ تمام مسافروں کو یکساں اہمیت اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ایک یاد گار دن ہے اور سروس کے معیار میں اضافہ کرکے پی آئی اے مسافروں کیلئے بھی اسے یادگار بنایا جائے۔ ہلڈن برانڈ نے ائر پورٹ کے دورے کے دوران سٹیشن منیجر اور کریو کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :