عتیق میر ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین مقرر

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر زبیر طفیل نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کو سال 2017ء کے لئے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عتیق میر مسلسل نویں مرتبہ موجودہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں جبکہ اصغر مورا والا سینئر نائب صدر اور محمد اکرم رانا کو نائب صدر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ عتیق میر نے اعتماد کا اظہار کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حسبِ سابق فیڈریشن کے باوقار فورم پر چھوٹے تاجروں اور کاٹیج انڈسٹری کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دیں گے۔