رہنماء فنکشنل لیگ چوہدری ظہیرالدین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 19:22

رہنماء فنکشنل لیگ چوہدری ظہیرالدین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء): مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء چوہدری ظہیرالدین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے مسلم لیگ(ف)کے رہنماء چوہدری ظہیرالدین نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرچوہدری ظہیرالدین نے پیپلزپارٹی کی قیادت پراظہاراعتمادکرتے ہوئے شمولیت کااعلان کردیا۔آصف زرداری نے ان کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔