خو شحال پا کستان کیلئے طلباء کو جدید تعلیم و تربیت فراہم کی جائے ، سعید احمد ناگرا

بدھ 22 مارچ 2017 19:43

پاکپتن۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) خود دار، خود مختار ،خو شحال پا کستان کی منزل حا صل کرنے کیلئے طلباء کو جدید تقاضو ں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جائے ، اساتذہ کر ام ، علمائے کرائم مذاہب کی تفریق کیے بغیر طلباء طالبات کو سائنسی، فنی علوم سے آراستہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنرل کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل 14 ڈوثیرن سعید احمد ناگرا نے نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں بر یگئڈیر نذیر حسین خان ، کمشنر ساہیوال ڈو ثیرن بابر حیات تارڑ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عارف عمر عزیز ،سمیت دیگر سول و فوجی افسران نے شرکت کی ،جنرل کمائنڈنگ آفسیر میجر جنرل 14 ڈوثیرن سعید احمد ناگرا نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت داخلی و خارجی سطح کے رابطو ں کا تعین کر دیا گیا ہے ، نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ردالفساد کے زریعے دہشتگردی کی ہر کوشکل کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جو ارض پاک کوفرقہ واریت اور دیگرمختلف مسائل میں الجھا کر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے اور اپنی اجارہ داری کیلئے اندرونی و بیر ونی محرکات کے زریعے پاکستان کو تنزلی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے بھارتی عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ،بھارت نے جس طرح روایتی جنگ کا آغا ز کیا ہے اس کو اسی کے محاز پر ہی شکست دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :