چیچہ وطنی،چور مختلف مقامات سے قیمتی اشیاء لے اڑے

بدھ 22 مارچ 2017 19:41

چیچہ وطنی۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) چور ایکسچینج سے قیمتی بیٹریاں چوری کر کے لے گیا جبکہ دو افراد زمیندار کی بھینس چور ی کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقنواحی گائوں 109/12-Lمیں نامعلوم چور پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے تالے توڑ کر ڈرائی بیٹریاں مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔ جس پر پولیس تھانہ صدر نے محمد عامر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نواحی گائوں 107/12-Lمنظور حسین کے گھر کے سامنے سے اس کی راس بھینس مالیت 45 ہزار روپے محمد افضال وغیرہ دوافراد چوری کرکے لے گئے۔ جس پولیس تھانہ صدر نے منظور حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :