ڈاکو موبائل کمپنی کے ملازم سے 60ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار

بدھ 22 مارچ 2017 19:41

چیچہ وطنی۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) دو ڈاکو موبائل کمپنی کے ملازم سے 60ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کالج روڈ پر واقع نجی موبائل فون کمپنی کے دفترکا ملازم اللہ دتہ الصبح دفتر کھول رہا تھا کہ دو کار سوار مسلح افراد نے اسے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر یرغمال بنا لیااور 60ہزار روپے کی نقدی اور 3موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :